مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں

image

حکومت کی جانب سے کی جانے والی مجوزہ آئینی ترامیم سامنے آگئیں جن میں 20سے زائد شقیں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئین کی شقیں 51،63، 175، 187 میں ترمیم شامل ہے۔ بلوچستان اسمبلی کی نمائندگی میں اضافے، بلوچستان اسمبلی کی سیٹیں65 سےبڑھا کر81 کرنے اور آئین کے آرٹیکل 63 میں ترامیم شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق منحرف اراکین کا ووٹ ،آرٹیکل 63 میں ترمیم، آئین کےآرٹیکل 181میں بھی ترمیم کئے جانے کا امکان ہے۔ آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل آئینی عدالت میں سنی جائے گی۔ ذرائع آئینی عدالت میں آرٹیکل 184، 185، 186 سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے ججزکودوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں ٹرانسفر کرنے کی تجویز ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ کے 5 سینئرججزکے پینل سے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حکومت سپریم کورٹ کے 5سینئرججز میں سےچیف جسٹس لگائے گی۔ آئینی عدالت کے باقی 4 ججز بھی حکومت تعینات کریگی۔ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کواکٹھا کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.