اسرائیلی طیاروں کی لبنان ، غزہ اور یمن پر بمباری ، سینکڑوں افراد شہید

image

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے شہری علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مزید 108 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وادی بقاع اور عین الدلب سمیت لبنان کے دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا ، اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے 120 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حسن نصراللہ کی شہادت ، لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے بھاری جنگی ہتھیاروں اور گاڑیوں کے ہمراہ لبنان کی سرحد کی طرف پیش قدمی جاری ہے جس سے لبنان پر زمینی حملے کے خدشات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

لبنان میں اسرائیلی حملوں کے باعث غذائی بحران شدت اختیار کر گیا، 20 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔

غزہ پر بمباری ، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ، حماس کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر بھی بڑا فضائی حملہ کیا ، جس میں 4 یمنی شہید اور 29 زخمی ہو گئے۔

ادھر اسرائیل کے غزہ کے اسکول سمیت مختلف مقامات پر حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہو گئے۔ صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں دہشتگردانہ کارروائی میں 17 فلسطینی جوانوں کو بھی گرفتار کر لیا۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.