مہنگائی ہونا کم ہوگئی، مہنگائی کم نہیں ہوئی ، گوہر اعجاز

image

 سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ مہنگائی کا جن قابو میں آگیا ہے،ایکسپورٹ زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ مہنگائی کی بڑی وجہ پاکستانی روپے کی گراوٹ ہے۔ آپٹما 16 سال سے ٹیکسٹائل کے بڑے سیکٹر کی نمائندگی کر رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آپٹما ممبرز 10 بلین ڈالر سے زیادہ کی ایکسپورٹ کرتے ہیں۔ جب تک ہم ٹیکسٹائل میں ویلیو ایڈیشن نہیں کریں گے دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،علیمہ خان

گوہر اعجاز نے کہا کہ ستمبر سے ستمبر تک مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ حکومت شرح سود میں مزید کمی کیلیے اقدامات کرے۔مہنگائی ہونا کم ہوگئی، مہنگائی کم نہیں ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام سے 3 سال کیلئے معیشت سنبھل جائے گی۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری 36 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی سے 9 سینٹ کی بجلی 9 سینٹ کی ہوگی۔ اس وقت صنعتیں 12 روپے اضافی یونٹ ادا کر رہی ہیں۔ کپیسٹی چارجز کم کرنا پاکستان کی بقا کیلیے ضروری ہے۔

پی ٹی آئی احتجاج: علی امین گنڈاپور پنڈی نہ پہنچ سکے، برہان انٹرچینج سے واپسی کا اعلان

گوہر اعجاز نے کہا کہ 5 پلانٹس ایک سال کا 100 ارب روپے لے رہے ہیں، ایک یونٹ بجلی نہیں بنائی۔ ہر پاکستانی کہہ رہا ہے بجلی کی قیمت قابل برداشت نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.