جوبائیڈن کا امریکی فوج کو اسرائیل کے دفاع کا حکم

image

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل کے دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں ایران کے اسرائیل پر حملے کی صورت میں تیاریوں پر غور کیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی میزائل حملوں کے خلاف دفاع اور خطے میں امریکی فوج کے تحفظ کے لیے اسرائیل کی مدد کو تیار ہے۔ اجلاس میں نائب صدر کاملہ ہیرس بھی موجود تھیں۔

جوبائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر فضائی حملہ، 400 کے قریب میزائل داغ دیئے

دوسری جانب پاسداران انقلاب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر نلفروشان کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے ہم نے اسرائیل کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.