ایران کے بیشتر میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا، اسرائیل

image

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ایران کے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائلوں میں سے بڑی تعداد کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس نے کہا ہے کہ ایران نے 180 بیلسٹک میزائل داغے۔ جن میں سے بیشتر کو فضا میں ہی روک دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حملے سے قبل اسرائیل کا فضائی دفاع مؤثر اور سسٹم الرٹ تھا۔ جبکہ امریکہ نے بھی دفاع میں حصہ لیا اور میزائلوں کا سراغ لگا کر کچھ کو روک لیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں وسطی اسرائیل اور جنوبی علاقے میں علیحدہ علیحدہ اثرات ہوسکتے ہیں۔ تاہم ابھی تک حملوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ طیارے، فضائی دفاع، فضائی ٹریفک کنٹرول معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن کا امریکی فوج کو اسرائیل کے دفاع کا حکم

اسرائیل نے ایرانی حملے کے باعث بنکروں میں چھپے اپنے شہریوں کو واپس آنے کا حکم دے دیا۔ اسرائیلی حکام نے کہا کہ اب ایران کے حملے ختم ہو گئے ہیں بنکروں میں چھپے شہری باہر نکل آئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.