ریاض سیزن: ’لاطینو نائٹ‘ میں دنیا کے معروف باکسرز حصہ لیں گے

image

ریاض سیزن میں 16 نومبر کو منعقد کئے جانے والے باکسنگ ایونٹ ’لاطینو نائٹ‘ میں دنیا کے معروف باکسرز شاندار مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

عرب نیوز کے مطابق گولڈن بوائے پروموشنز کے زیراہتمام یہ تقریب ریاض سیزن کے نئے زونز میں سے ایک دی وینیو پر منعقد کی جائے گی۔

گذشتہ رات بدھ کو پریس کانفرنس میں تصدیق کی گئی ہے کہ مرکزی تقریب کو باکسرز کی طرف سے مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے ’لاطینو نائٹ‘ ریاض سیزن کا پہلا ایونٹ ہوگا جو دنیا بھر میں باکسنگ کے شائقین کو مفت دکھایا جائے گا۔

توقع ہے کہ یہ ایونٹ باکسنگ میں ’لاطینو ٹیلنٹ‘ سب سے بڑے اور شاندار مقابلوں میں سے ایک ہوگا۔

اس میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کروزر ویٹ چیمپیئن گلبرٹو ’زورڈو‘ میکسیکو کے رامیریز اور یوکے کے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے چیمپیئن کرس بلم اسمتھ کے درمیان  مقابلے ہوں گے۔

ایونٹ میں سابق یونیفائیڈ چیمپیئن اور یو ایس اولمپیئن جوز رامیرز کا مقابلہ خطرناک ناقابل شکست دعویدار اور ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن میں نمبر ون رینک کے چیلنجر آرنلڈ باربوزا جونیئر سے 12 راؤنڈ کے لائٹ ویٹ کے ٹائٹل ایلیمینیٹر میں ہوگا۔

اس کارڈ میں میکسیکو کے ولیم ’ایل کیمرون‘ زیپیڈا اور سابق انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے عالمی چیمپئن ٹیون ’2 ایکس‘ فارمر کے درمیان 10 راؤنڈ کا مقابلہ ہو گا۔

تقریب میں شامل گولڈن بوائے پروموشنز کے چیئرمین اور سی ای او آسکر ڈی لا ہویا نے بتایا ہے ’ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الالشیخ اور میں شائقین کے لیے بہترین فائٹ لانے کا ایک جیسا ہی وژن رکھتے ہیں۔

گولڈن بوائے پروموشنز ریاض سیزن میں شامل ہونے پر خوش ہیں۔ گریب سکرین فوٹو یوٹیوبورلڈ ٹائٹل یونیفیکیشن فائٹ سے لے کر سابق چیمپیئنز اور ابھرتے ہوئے دعویداروں کے درمیان میچز اس ایونٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

گولڈن بوائے پروموشنز کے چیف بزنس آفیسر فیلیپ بوٹن نے کہا ہے کہ ’ہم لاطینو نائٹ کو فروغ دینے اور گولڈن بوائے کی عالمی شہرت بڑھانے کے لیے ریاض سیزن کے ساتھ کام کرنے پر بہت پُرجوش ہیں۔‘

ریاض سیزن میں شاندار مقابلوں کا آغاز شکاگو کے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن میں نمبر ون کے دعویدار کینتھ ’باس مین‘ سمز جونیئر اور آسکر ’لا میگرانا‘ ڈوارٹے کے درمیان 12 راؤنڈ کے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل کے ساتھ ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.