آرمی چیف کادورہ سعودی عرب، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

image

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے سعودی عرب کا دورہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد سلیم خان رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات

ملاقات میں علاقائی امن، دفاع اور سلامتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،آرمی چیف نے پاکستان کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کیلئے سعودی ولی عہد کی کوششوں کی تعریف کی ،علاوہ ازیں آرمی چیف اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔

جہانگیر ترین کا کاشتکاروں سے 400 روپے فی من گنا خریدنے کا اعلان

ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہارکیا گیا،آرمی چیف اورسعودی معاون وزیر دفاع طلال عبداللہ کے درمیان بھی ملاقات ہوئی،ملاقات میں سعودی عسکری قیادت بھی موجود تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.