علی امین گنڈا پور کے معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

image

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے ، اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اغواء ہونے کے معاملے پر بحث کی جائے گی، کے پی ہاؤس میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔

جس طرح سے احتجاج ہو رہا ہے اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیر داخلہ

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس رولز سے ہٹ کر طلب کیا گیا کیونکہ اسمبلی رولز 20 کے مطابق چھٹی کے روز اجلاس طلب نہیں کیا جا سکتا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر اسمبلی اجلاس بلایا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے  کہ تمام سیاسی جماعتوں کا گرینڈ جرگہ بلا رہے ہیں، وزیراعلٰی کو حراست میں لینا پورے خیبر پختونخوا کی توہین ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.