علی امین گنڈا پور کل سے لاپتہ ، ہمارا اور نہ ہی اہلخانہ کا رابطہ ہو رہا ہے ، بیرسٹر سیف

image

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کل سے لاپتہ ہیں ، وزیرِ اعلیٰ سے ہمارا اور نہ ہی اہلخانہ کا رابطہ ہو رہا ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ اس وقت کہاں ہیں، اگر علی امین پشاور روانہ ہو چکے ہوتے تو معلوم ہو جاتا۔

علی امین گنڈا پور کے معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

دوسری جانب  ضلعی صدر پی ٹی آئی عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین کو اغواء یا نظر بند کیا گیا ہے۔  آج سہ پہر 3 بجے خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جائے گا، احتجاج میں کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.