اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں ، اس کے علاوہ بند راستے بھی ٹریفک کیلئے کھولنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ اندرون شہر تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دیئے گئے، مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے۔

مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ ، میانوالی میں موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند ، رینجرز تعینات

ڈی سی نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ، کچھ دیر تک تمام رکاوٹیں ہٹا کر راستے بھی کھول دیئے جائیں گے، راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستے کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.