اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے اتحاد وقت کی ضرورت ہے، نعیم الرحمان

image

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت روکنے کے لیے اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی فلسطین میں جارحیت روکنے کے لیے اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں۔ تاکہ دونوں ممالک کی عوام کا فائدہ ہو۔ اتحاد کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ غزہ پر تمام اسلامی ممالک پاکستان، ایران، سعودی عرب اور ترکی کو مشترکہ دوٹوک مؤقف اپنانا ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے دو ریاستی حل کے بجائے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بات کی ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد پر تجارت کی ضرورت ہے اور اس سے نہ صرف سرحد سے اسمگلنگ کا قلع قمع اور دونوں ممالک کی معیشت مضبوط ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران لاتیں، مکے اور گھونسے چل گئے

امیر جماعت اسلامی نے مسئلہ فلسطین پر جماعت اسلامی کی سفارتی و سیاسی محاذ پر کاوشوں اور فلاحی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ امیر جماعت نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کو دونوں ممالک کی معیشت کی بہتری کی علامت قرار دیا ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ اے پی سی اعلامیہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امریکہ اور چند دیگر ممالک اسرائیل کی کھلے عام سرپرستی کر رہے ہیں۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم اور جارحیت کو روکنے کے لیے مزاحمت جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کا مقابلہ کریں گے اور کسی میدان میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ امت کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.