خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہیے، سپریم کورٹ

image

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ خو اتین کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کیلئے کچھ وکلا  سہولت فراہم کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق کیس کا فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا۔

پاک فورسز نے پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی جارحیت کو ناکام بنا دیا

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی وراثتی جائیدادوں کوتحفظ ملناچاہیے، بدقسمتی سے خواتین کوشرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے،خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کیلئے کچھ وکلا سہولت فراہم کرتے ہیں۔

بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جرمانے کی رقم وراثتی جائیداد سے محروم رکھی گئی بہنوں کو ادا کئے جائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.