5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کر رہے ہیں، وزیر اعظم

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کر رہے ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب جا رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانی محنت کر کے ملک میں پیسے بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کا ملک پر اعتماد ہے اور وہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

مہنگائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ تاہم بطور ٹیم درپیش چیلنجز سے نمٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں، آصف علی زرداری

شہباز شریف نے کہا کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کر رہے ہیں اور دیگر آئی پی پیز سے بھی معاہدوں پر بتدریج نظرثانی ہو رہی ہے جبکہ ٹیرف میں کمی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو ہو سکے گا وہ کریں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اور عوام کا شکریہ جنہوں نے صبر و تحمل سے مشکلات کاٹیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اور ہم کسی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ میں نہیں جانا چاہتے۔ ایک سنگدل حکمران نے کہا تھا کہ چیزوں کی قیمتیں کم کرنے نہیں آیا ہوں لیکن اب ایسا نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.