حکومت کی آئینی عدالت بنانے کی سوچ پوری نہیں ہو گی، سلمان اکرم راجہ

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے حکومت کی آئینی عدالت بنانے کی سوچ پوری نہیں ہوگی۔پی ٹی آئی کو یہ عدالت کسی صورت قبول نہیں۔

پی ٹی آئی کے کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی بنچ میں سینئر ججز کو بٹھایا جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے مولانا فضل الرحمان کا کردار اس وقت کلیدی بھی ہے اور تاریخی بھی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی زندگی کی بہترین اننگز کھیل رہے ہیں۔ جبکہ ان کا دینی اور سیاسی پس منظر بڑ اوسیع ہے۔ آئین میں بگاڑ کا جو سلسلہ شروع ہوا مولانا فضل الرحمان اس کے سامنے دیوار ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کر رہے ہیں، وزیر اعظم

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ اگر آئینی مقدمات کی وجہ سے دوسرے مقدمات متاثر ہوتے ہیں تو ایک آئینی بنچ بنا دینا چاہیئے۔ ایسا سسٹم انڈیا میں بھی بہت سالوں سے رائج ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی بنچ میں سینئر ججز کو بٹھایا جائے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ لیکن منصوبہ یہ ہے کہ آئینی عدالت ہو اور اس میں چن چن کر من پسند ججز کو متعین کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں آئینی عدالت کسی طور قبول نہیں۔ جب مسودہ سامنے آئے گا تو اس پر مزید بات کی جائے گی اور باقاعدہ رائے دیں گے۔ پی ٹی آئی کی تجاویز جے یوآئی ف کے مسودے میں شامل ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.