پاکستان سکھ برادری کیلئے محفوظ جگہ ہے، گورنر سندھ

image

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان سکھ برادری کے لیے محفوظ جگہ ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو تحفظ حاصل ہے۔ اور سکھ برادری کے ساتھ بھارتی سلوک کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ برادری کے لیے محفوظ جگہ ہے۔ اور ہمارے دل اور دروازے سکھ برادری کے لیے کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک 100ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کاوعدہ پورا کریں، اسحاق ڈار

معیشت پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آج اسٹاک ایکسچینج 90 ہزار سے اوپر چلا گیا۔ اور پاکستان میں شرح سود میں کمی ہو رہی ہے۔ روس کی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔ اور آنے والے دنوں میں پاکستان کی معیشت اوپر جانے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل میں 38 روزہ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا اور فیسٹیول میں 44 ممالک کے 240 سے زائد فنکاروں نے شرکت کی۔ کراچی پورے پاکستان کو معیشت اور ثقافت سکھاتا ہے۔ اور جب کراچی ترقی کرے گا تو پورا ملک ترقی کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.