کیا ایئربس سے 85 جیٹ طیارے خریدنے والی فضائی کمپنی ’ایئر انڈیا‘ ہے؟

image
انڈیا کی قومی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کو 85 طیاروں کا آرڈر دیا ہے اور مزید بوئنگ جیٹ طیارے بھی خرید سکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ایک نامعلوم صارف نے 75 اے 320 اور 10 اے 350 فیملی کے 10 جیٹ طیاروں کا آرڈر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’جس فضائی کمپنی نے ایئربس کو آرڈر دیا ہے وہ ایئر انڈیا ہے۔‘

دو ذرائع نے بتایا کہ ایئر انڈیا کی بوئنگ کمپنی سے بھی بات چیت جاری ہے۔

ایئر انڈیا نے فوری طور پر ایئربس کے ساتھ معاہدے پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا جبکہ ایئربس نے بھی صارفین کے ساتھ کسی بھی بات چیت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

بوئنگ نے روئٹرز کو فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

گلف نیوز کے مطابق ایئربس نے بدھ کو شائع ہونے والی اپنی تازہ ترین آرڈر اور ڈیلیوری رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے ستمبر میں 50 طیارے فراہم کیے تھے اور صارفین سے 235 آرڈر بُک کیے تھے جن میں سے 85 ایک نامعلوم خریدار کی جانب سے تھے۔‘

ایئر انڈیا نے فروری 2023 میں ایئربس اور امریکی حریف بوئنگ کمپنی سے 470 طیارے خریدنے کا اعلان کیا تھا جس میں یورپی طیارہ ساز کمپنی کے 250 جیٹ طیارے بھی شامل تھے۔

ایئربس کا یہ آرڈر اُس وقت سامنے آیا ہے جب قومی فضائی کمپنی (ایئر انڈیا) اپنے ملکیتی ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کی موت کا سوگ منا رہی ہے۔

رتن ٹاٹا 1991 میں گاڑیوں اور سٹیل کی صنعت سے منسلک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین بنے اور 2012  تک گروپ اس عہدے پر فائز رہے۔

ایئر انڈیا نے گذشتہ سال بحالی کے منصوبے کے تحت470 جیٹ طیارے خریدنے پر اتفاق کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.