خیبر پختونخوا ، مارخور کے شکار کے 4 پرمٹ 25 کروڑ روپے میں فروخت

image

خیبر پختونخوا حکومت نے 4 مارخور پرمٹ کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کما لئے۔

محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے مطابق مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی سب سے بڑی بولی توشی 1 اور توشی 2 کے لیے لگائی گئی، دونوں جگہوں سے دو مارخوروں کے شکار سے 15 کروڑ روپے کی بولی لگائی گئی۔

چترال ، امریکی شہری کی مارخور کے شکار کیلئے ساڑھے 6 کروڑ کی بولی

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ رواں سال ٹرافی ہنٹنگ کیلئے زیادہ بولی لگائی گئی، کوہستان میں مارخور کے شکار کیلئے پرمٹ 5 کروڑ 37 لاکھ روپے اور چترال گہریت میں 5 کروڑ 28 لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے حاصل آمدنی کا 80 فیصد حصہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو دیا جائیگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.