واشنگٹن: امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کمالا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ کبھی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گی۔
امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے یہودیوں کے سال نو کے موقع پر امریکی یہودیوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ وہ صدر منتخب ہونے کے بعد ایران اور اسکے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدام کرنے سے دریغ نہیں کریں گی۔ اور وہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا ادراک ہے کہ یہودیوں کے لیے ایک محفوظ۔ جمہوری وطن کا وجود یہودیوں اور ہم سب کے لیے کتنا معنی رکھتا ہے۔ چاہے وہ کہیں بھی رہتے ہوں۔
کمالا ہیرس نے کہا کہ وہ کبھی 7 اکتوبر کا دن نہیں بھول سکتیں۔ اور نہ دنیا کو یہ دن بھولنا چاہیے۔ ہم سب کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا کہ یہ دن کبھی دوبارہ نہ آئے۔
انہوں نے کہا کہ بطور صدر وہ اس بات کو یقینی بنائیں گی۔ کہ اسرائیل کو ایران اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے اپنے دفاع کی ضرورت ہے۔ اور وہ ہمیشہ اسرائیل کے لیے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے ، امریکی صدر
امریکی نائب صدر نے کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ان کا عزم غیرمتزلزل ہے۔ اسرائیل کے ساتھ ان کی عمر بھر کی وابستگی رہی ہے۔ بچپن میں اسرائیل کے لیے درخت لگانے کے لیے یہودی قومی فنڈ کے لیے چندہ جمع کرچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بطور صدر اسرائیلی عوام اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں مقیم یہودی عوام حفاظت اور سلامتی کے لیے کام کرتی رہیں گی۔