نیوزی لینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم ، بھارت کیخلاف نعرے بازی

image

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں خالصتان کی آزادی کیلئے ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔

ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئی تھیں جس کے سبب ریفرنڈم کا مقررہ وقت ایک گھنٹہ بڑھایا گیا، خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی۔

اختلافات دور کرنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کو تیار ہیں ، چینی صدر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد نے بھارت کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے شرکاء سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا۔ ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ اگلے سال 23 مارچ کو لاس اینجلس میں ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.