اسرائیلی وزیر اعظم کا اقوام متحدہ سے امن فوج کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ

image

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج کو لبنان سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یونی فل افواج کو فوری لبنان کی سرحد سے ہٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کئی مرتبہ یونی فل افواج کو لبنان کی سرحد سے نکل جانے کا کہہ چکی ہے۔ تاہم یونی فل افواج وہاں سے نہیں گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ناکارا گوا کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امن فوج حزب اللہ کو انسانی ڈھال مہیا کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں اسرائیل لبنان سرحد پر تعینات یونی فل افواج پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں یونی فل کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ تاہم ان حملوں کے باوجود یونی فل کی جانب سے سرحد چھوڑنے سے انکار کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.