دوسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم کے 4 کھلاڑی آؤٹ

image

ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ قومی ٹیم ایک بار پھر اننگز کے آغاز پر ہی مشکلات کا شکار رہی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بیٹر عبداللہ شفیق 15 رنز کے مجموعی اسکور پر بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے صرف 7 رنز بنائے۔

عبداللہ شفیق کے بعد آنے والے کھلاڑی کپتان شان مسعود زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ ہو سکے اور 19 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ وہ جیک لیچ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود صرف تین رنز کا اضافہ کر سکے۔

قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 168 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ صائم ایوب 77 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کامران غلام اور صائم ایوب نے مل کر قومی ٹیم کو سہارا دیا اور اچھا اسکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔

صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد سعود شکیل میدان میں اترے۔ اس موقع پر کامران غلام 77 رنز کے ساتھ پچ پر موجود تھے۔ سعود شکیل بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 4 رنز بنا کر ہی کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ٹاس جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے۔ سب کھلاڑی بہت پرجوش ہیں اور ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچ دیکھتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے اور بہترین کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔ وکٹیں لینا اسپنرز کی ذمہ داری ہے اور امید ہے کامران غلام کا ڈیبیو یادگار ہو گا۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھی کامیابی ملی۔

پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پلیئنگ الیون میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہو گا جبکہ 3 اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔ نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنالیا

اس کے علاوہ عامر جمال، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

ٹیم میں کامران غلام کو بھی شامل کیا گیا ہے جو انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کھیلیں گے۔ قومی ٹیم میں سے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.