کامران غلام کی اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں شاندارسنچری

image

قومی کرکٹر کامران غلام نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری بنا ڈالی ۔

کامران غلام نے 192گیندوں پرسنچری مکمل کی،ان کی سنچری میں ایک چھکا ، 9چوکے شامل تھے ،کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیوپر سنچری کرنےوالے 13ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

نیوزی لینڈ نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

5سال بعد اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری کا اعزازکامران غلام نےحاصل کیا،پاکستان کی طرف سےآخری بارعابدعلی نے 2019 میں ٹیسٹ ڈیبیوپرسنچری کی تھی،عابدعلی نے پہلے ون ڈے میں بھی سنچری اسکورکی تھی۔

پاکستان کی طرف سےپہلے خالدعباداللہ نے1964میں ٹیسٹ ڈیبیوپرسنچری کی،یاسرحمید نے اپنے پہلےٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں،یاسرحمید کو ڈیبیوپرسب سےزیادہ اسکوربنانےکااعزازبھی حاصل ہے۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی گئی

یاسرحمید نے 2003میں بنگلہ دیش کیخلاف170 اور105رنز کی اننگز کھیلی تھی،پاکستان کی طرف سےجاوید میاں داد،سلیم ملک نےبھی ٹیسٹ ڈیبیوپرسنچریاں بنائیں۔

محمدوسیم،علی نقوی،اظہرمحمود،یونس خان،فواد عالم،توفیق عمرکوبھی پہلے ٹیسٹ میں سنچری کااعزازحاصل ہے،علی نقوی اور اظہر محمود نے ایک ہی ٹیسٹ میں ڈیبیو پر سنچریاں بنائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.