دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن ، پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259 رنز بنا لئے

image

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 5وکٹوں پر 259رنز بنا لئے،محمد رضوان37اورسلمان آغا5رنز بنا کرکریز پر موجود ہیں،کامران غلام نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنائی،انہوں نے 118رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کامران غلام کی اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں شاندارسنچری

صائم ایوب77،عبداللہ شفیق7،سعود شکیل 4اورشان مسعود نے 3رنز بنا ئے،انگلینڈ کے جیک لیچ نے 2کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔

قبل ازیں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے۔ سب کھلاڑی بہت پرجوش ہیں اور ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچ دیکھتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے اور بہترین کارکردگی کے لیے پر امید ہیں۔ وکٹیں لینا اسپنرز کی ذمہ داری ہے۔

دوسرا ٹیسٹ، پاکستانی اسکواڈ میں تبدیلیاں، ابرار احمد اور کامران غلام کی واپسی

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھی کامیابی ملی۔

پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پلیئنگ الیون میں کامران غلام کا ڈیبیو ہو گا جبکہ 3 اسپنرز شامل کیے گئے ہیں۔ نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عامر جمال، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

کوہاٹ اور نوشہرہ میں سونا نکالنے والی غیر قانونی کمپنیوں کیخلاف آپریشن ، 200 مشینیں ضبط

واضح رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.