دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پھر پہلا نمبر

image

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر ہے، شہر میں فضائی آلودگی کا راج ہے۔

لاہور میں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 496 ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ/ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔

لاہور کو سموگ کے نئے سپیل کا خطرہ ،ریڈ الرٹ جاری

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تا ہم صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں اسموگ/ہلکی دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.