9 نومبر کو چھٹی ہوگی یا نہیں؟ یومِ اقبال سے متعلق بڑی خبر

image

پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو عظیم شاعر، فلسفی اور مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبال کی یاد میں یوم اقبال منایا جاتا ہے۔ عمومی طور پر اس دن کو عام تعطیل سمجھا جاتا ہے، مگر پچھلے کچھ سالوں سے حکومت نے یومِ اقبال کی تعطیل کو منسوخ کر رکھا تھا، جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی دیکھنے کو ملتی رہی۔

اب جیسے جیسے 9 نومبر کا دن قریب آ رہا ہے، ہر کوئی یہی جاننا چاہتا ہے کہ کیا اس بار حکومت نے یومِ اقبال پر چھٹی بحال کی ہے یا نہیں؟

ذرائع کے مطابق، وفاقی کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ سالانہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں یومِ اقبال کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، مگر باضابطہ اعلان کا انتظار باقی ہے۔ اگر اس کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تو سرکاری و نجی اداروں میں چھٹی ہوگی۔

یاد رہے کہ علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، اور ان کی شاعری اور فلسفہ نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کی راہ پر گامزن کیا۔ یومِ اقبال کے موقع پر اردو ادب سے محبت رکھنے والے اور فلسفہ اقبال کے شیدائی ہر سال تقاریب، مشاعروں، اور خصوصی تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ نئی نسل کو اُن کے خیالات اور افکار سے روشناس کرایا جا سکے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.