"اپنی چھت، اپنا گھر" اسکیم کے خواہش مند افراد کے لئے کیا بڑی خوشخبری آگئی؟

image

پنجاب میں "اپنی چھت، اپنا گھر" اسکیم کے تحت 850 سے زائد خاندانوں کا خواب حقیقت کے قریب، 60 کروڑ روپے کی فراہمی مکمل

وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف کے عزم "اپنی چھت، اپنا گھر" اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت 850 درخواست دہندگان کو پہلی قسط مل چکی ہے۔ ان خاندانوں کو اپنا مکان بنانے کے لیے مجموعی طور پر 60 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں، اور بیشتر گھروں کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں ہے۔

21 سے 31 اگست کے درمیان درخواست دینے والے شہریوں کی تصدیق کا عمل بھی تیز رفتار سے جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو تاکید کی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنرز کے ہمراہ ان لوگوں کے گھروں میں جاکر اسکیم کی کامیابی کا پیغام پہنچائیں اور خوشی کے اس موقع پر مبارکباد کے خصوصی خط بھی پیش کریں۔

خصوصی مبارکبادی خط میں مریم نواز شریف نے درخواست دہندگان کو پہلے قسط کے بعد اپنے خوابوں کے گھر کی تعمیر شروع کرنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ جلد ہر بے گھر پاکستانی اپنے ذاتی گھر کا مالک ہوگا۔ ترقی اور خوشحالی کے اس سفر میں وہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ہر پاکستانی کی مدد میں مصروف ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.