’انہوں نے بہت محنت کی‘، ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کو ’فرسٹ لیڈی‘ کہہ کر مخاطب کیا

image

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں اہم ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ’وکٹری سپیچ‘ میں اپنی اہلیہ میلانیا کو ’فرسٹ لیڈی‘ قرار دیا۔

فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے بھی بڑی محنت کی ہے۔‘

ٹرمپ نے اس موقع پر اپنے بچوں کا تذکرہ بھی کیا اور کہا ’بچے سب کے اچھے ہوتے ہیں اور میرے بھی بہت اچھے ہیں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’میں اپنی خوبصورت اہلیہ فرسٹ لیڈی میلانیا کا بھی شکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘

ان کے اس جملے کے ساتھ ہی لوگوں نے تالیاں بجائیں اور نعرے لگائے جبکہ میلانیا نے ہاتھ اٹھا کر نعروں کا جواب دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس کے بعد اپنی اہلیہ کے قریب گئے اور انہیں گلے لگایا۔ 

  ٹرمپ کے ساتھ سٹیج پر ان کی اہلیہ کے علاوہ خاندان کے کئی دوسرے افراد بھی موجود تھے۔

اس طرح نائب صدر جے ڈی وینس اور ہاؤس سپیکر مائیک جانسن بھی موجود تھے۔

 جے ڈی وینس نے اس موقع پر کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.