لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباداورملتان ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قرار

image

بڑھتی سموگ کے پیش نظر پنجاب کے 4 ڈویژنز میں ماسک پہننا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباداورملتان ڈویژنز میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے ،پابندی کا اطلاق 31جنوری تک ہوگا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی

دوسری جانب سموگ کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے سموگ وار روم قائم کردیا،سموگ وار روم میں 8 محکموں کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔

سموگ وار روم میں محکمہ زراعت، سپارکو، ایل ڈبلیوایم سی کے افسران شامل ہیں،محکمہ ماحولیات، لوکل گورنمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے افسران بھی موجود ہونگے۔

’’حد سے آگے بڑھنے کیلئے رکاوٹوں کو توڑنا ہوگا’’فخر زمان پھر میدان میں

اربن یونٹ کے فوکل پرسن کو بھی اسموگ وار روم کا حصہ بنایا گیا ہے،ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق سموگ وار روم کمیٹی ممبران موسم اور فضا کی فارکاسٹ کا جائزہ لیں گے۔

کمیٹی فیلڈ افسران کی کارکردگی اور اقدامات کا جائزہ روزانہ کی سطح پر لے گی،انچارج کمیٹی روزانہ ڈی جی ماحولیات کی منظوری کے بعد ایڈوائزری جاری کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.