رجسٹرار سپریم کورٹ کو تبدیل کر دیا گیا

image

جزیلہ اسلم کو تبدیل کرکے ان کی جگہ محمد سلیم خان کو نیا رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈمنسٹریٹیو سروس کے محمد سلیم خان نئے سپریم کورٹ رجسٹرار ہوں گے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ محمد سلیم خان کو 7 نومبر 2024 سے 3 سال کی مدت کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا جاتا ہے، محمد سلیم خان کو 22 ویں گریڈ میں تعینات کیا جاتا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق محمد سلیم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

26 اکتوبر کو چارج سنبھالنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کو دوبارہ شامل کر لیا تھا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔

اس سے قبل 31 اکتوبر کر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے سیکریٹری اور ایگزیکٹو افسر تعیناتی کردی تھی۔

واضح رہے کہ 17 ستمبر 2023 کو اُس وقت قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان بننے کے بعد جزیلہ اسلم کو سپریم کورٹ کا رجسٹرار مقرر کیا تھا۔

سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ جزیلہ اسلم سپریم کورٹ آف پاکستان میں تقرری سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.