کراچی کے موسم نے حنا الطاف کو بیمار کردیا۔۔ اداکارہ کس بیماری کا شکار ہوگئی ہیں؟

image

کراچی کا موسم ایسا ہے کہ کب کون سا روپ لے لے کچھ معلوم نہیں چلتا، کبھی مارچ کے موسم میں سردی کی لہر اٹھ جاتی ہے تو کبھی نومبر میں شدید گرمی سے عوام پریشان ہوجاتی ہے۔

ایسے بدلتے موسم میں مختلف بیماریاں کراچی کی آب و ہوا میں بس جاتی ہیں اور ہر دوسرا شخص اسکی لپیٹ میں آجاتا ہے۔

جیسے کہ ہماری شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ حنا الطاف، انہیں بھی کراچی کے موسم نے بیمار کردیا۔

حنا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ، کیا کوئی اور بھی ایسا ہے جسے بخار ہورہا ہے؟

شیئر کی گئی اسٹوری میں انہوں نے اپنے آدھے چہرے کی تصویر بھی ساتھ لگائی ہے جس میں بجھا بجھا اور بیمار زدہ چہرہ صاف نظر آرہا ہے۔

اسکے علاوہ انہوں نے کراچی کے حالیہ موسم کے چلتے ایک اور اسٹوری لگائی، جس میں انہوں نے دکھایا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں نومبر کا مہینہ برف اور ٹھنڈ میں ہے جبکہ کراچی میں سورج آگ اگل رہا ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts