پاکستانی بولرز نے وہ کر دکھایا جو دنیا کی کسی ٹیم کے بولرز نہ کرسکے

image

پاکستانی بولرز نے آسٹریلیا کے خلاف وہ کر دکھایا جو دنیا کی کسی ٹیم کے بولرز نہ کرسکے۔

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔ پرتھ میں پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور میچ میں 8 وکٹوں سے فتح کے ساتھ سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستانی بولرز نے وہ کر دکھایا جو دنیا کی کسی ٹیم کے بولرز نہ کرسکے۔ تاریخ میں پہلی بار تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کا کوئی بلے باز نصف سنچری نہ بنا سکا۔

حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حسنین کی تباہ کن بالنگ کی بدولت سیریز کے کسی میچ میں آسٹریلوی بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے۔

آسٹریلیا کے سیریز کا بہترین اسکور جوش انگلس نے 49 رنز دوسرے ون ڈے میں اسکور کیا تھا۔

تین میچز کی سیریز میں حارث رؤف نے 10، شاہین آفریدی نے 8 اور نسیم شاہ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف کو پلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.