افغانستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز2-1 سے اپنے نام کرلی ۔
شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز سکورکئے، بنگلا دیش کی جانب سے محمود اللہ 98 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پی سی بی کے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے
بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن میراز 66، سومیا سرکار 24، تنزید حسن 19، روحید ہریدوئے 7، نسم احمد 5، ذاکر حسن 4 اور جاکر علی 1 رن بنا کر آئوٹ ہوئے، شریف الاسلام 2 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد نبی اور راشد خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔جواب میں افغانستان نے 245 رنز کا ہدف 48.2 اوورز میں 5 وکٹں کے نقصان پر حاصل کر لیا، رحمان اللہ گرباز 101 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے ناہید رانا اور مستفیض الرحمان نے 2، 2 جبکہ مہدی حسن میراز نے 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔