ریاض: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے عرب ممالک کے سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف نے سعودی عرب میں پرتپاک میزبانی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کی حمایت سے متعلق پاکستان کے عزم کا اظہار کیا اور سعودی عرب کے ویژن 2030 کے حوالے سے سعودی قیادت کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پائونڈز ریفرنس ، عمران خان نے عدالتی سوالنامے کے جواب کیلئے وقت مانگ لیا
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ سعودی ولی عہد سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر کا حالیہ دورہ پاکستان اہم سنگ میل تھا۔ نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی اور اقتصادی تعاون کو گہرا کیا گیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار کر رہے ہیں۔