پنجاب حکومت نے اینٹی اسموگ پلان جاری کر دیا

image

لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب حکومت کا اینٹی اسموگ پلان جاری کر دیا۔

پنجاب حکومت کے جاری کردہ اینٹی اسموگ پلان کے مطابق پنجاب حکومت نے ڈویژن کو 3 ٹیموں میں تقسیم کر کے اینٹی اسموگ پلان پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

12 داخلی پوائنٹس بنا دیئے گئے ہیں۔ جبکہ ڈولفن اسکواڈ کو چیکنگ اور مانیٹرنگ کی خدمات پر مامور کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کیلئے پہلی10سالہ جامع پالیسی بنالی ،مریم اورنگزیب

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بھاری جرمانے اور چھوٹی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ تمام بس اور ٹرک اڈوں کی پڑتال کی جائے گی اور دھوا ں چھوڑنے والی گاڑیاں سڑک پر نہیں چلیں گی۔

اینٹی اسموگ پلان کے مطابق مالک خراب اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اڈوں پر بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.