2028 سے تمام محکموں کو سود سے پاک کر دیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان

image

لندن: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 2028 سے تمام محکموں کو سود سے پاک کر دیا جائے گا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن کی ایک مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ اور سودی نظام کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ پاکستان کی بقا اسلامی نظام میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور معیشت کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔ 26 ویں آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے کو آئین کا حصہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ سعد رفیق کی سیاست یا مسلم لیگ (ن) چھوڑنےکی خبروں کی تردید

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین ہم سب کا ہے اور ہمیں اس کا احترام کرنا ہو گا۔ جبکہ جمہوریت کی بقا اور اسلامی نظام کے لیے پاکستان بھر میں تحریک جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم 26ویں آئینی ترمیم اور جمہوریت کی توہین ہے۔ اور کسی کو شک کی بنیاد پر 90 روز تحویل میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہم محفوظ پاکستان کے لیے مضبوط فوج کے قائل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.