سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہندوستان کرکٹ کو کرکٹ رھنے دے،پاک بھارت جنگ نہ بنائے۔
لاہور سے جاری بیان میں راجا پرویز اشرف نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے، بھارتی حکومت بھی اپنا رویہ بدلے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کو کسی کی بھی ضد یا انا کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔
راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ دنیا بدل رہی ہے، بھارتی حکومت بھی اپنے رویے بدلے، کرکٹ کو سیاسی آلودگی سے بچانے کےلیے پاک بھارت قیادت آگے آئے۔
پاکستان ڈٹ گیا ، چیمپیئنز ٹرافی سے مائنس بھارت کے فارمولے پر غور
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان آنا چاہتے ہیں مگر اپنی حکومت کے سامنے بے بس ہیں، بھارتی حکومت اپنی کرکٹ ٹیم بھیج کر دنیا اور کرکٹ ورلڈ کو مثبت پیغام دے۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ایس سی او کانفرنس میں بھارتی وزیرخارجہ کی شرکت کی اسپرٹ کو آگے بڑھایا جائے۔