انڈین ریاست منی پور میں پولیس سٹیشن پر حملہ، 10 افراد ہلاک: پولیس

image
انڈیا کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں پولیس نے اپنے سٹیشن پر حملے کے بعد کوکی اقلیتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 10 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ریاست کے جیریبام ضلع کے ڈپٹی کمشنر کرشنا کمار نے بتایا کہ ’پولیس سٹیشن پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے ایک اہلکار زخمی ہوا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اب تک شرپسندوں کی 10 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔‘

ہلاک ہونے والوں کا تعلق ہمار گروپ سے ہے جو کوکی برادری کے اندر ایک چھوٹا گروپ ہے۔

گذشتہ ہفتے ضلع میں ایک کوکی خاتون کی جلی ہوئی لاش ملنے کے بعد اس کشیدگی نے جنم لیا۔

اب تک اس کشیدگی کے نتیجے میں کم از کم 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کمیونٹیز ریاست کے مختلف حصوں میں حریف گروپوں میں بٹ گئی ہیں۔

کچھ مہینے پُرسکون گزرنے کے بعد ستمبر میں تشدد میں اضافے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس دوران باغیوں کی جانب سے مبینہ طور پر راکٹ داغے گئے اور ڈرون کے ذریعے بم گرائے گئے۔

میٹی اور کوکی قبیلوں کے درمیان زمین کی ملکیت اور سرکاری ملازمتوں کے حصول کی وجہ سے دیرینہ تنازع ہے۔

گزشتہ برس مئی میں شروع ہونے والے نسلی فسادات میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.