لائیو: عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی: علیمہ خان

image
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ ’عمران خان نے کہا ہے پورے پاکستان سے لوگوں کو باہر نکلنا ہوگا۔ آپ کو اپنے چوری کیے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہوگا۔‘

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ’موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو 2022 میں تباہ کُن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ جتنی امداد ملنی چاہیے تھی اُتنی نہیں ملی۔‘

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک میں شامل ہے۔ ’موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اگربروقت اقدامات نہ کیے گئے توآنے والے وقت میں نقصان ہوگا۔‘

انہوں نے کہا کہ 2022 کے تباہ کُن سیلاب میں جانی نقصان کے ساتھ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں۔ ’دنیا نے موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والےنقصانات پرپاکستان کی امداد کے وعدے کیے، کوپ 28 میں کیے گئے وعدوں پرعمل درآمد ہونا چاہیے۔‘

حج پروازیں، وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج پروازوں سے متعلق وزارتِ مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی۔ 

پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کیے۔

پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے حجاج کرام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ  کیا۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی ایئرلائن اور دیگر مقامی ایئرلائنز کے ساتھ معاہدات بھی جلد مکمل کیے جائیں گے۔

ملک میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کرنے کی درخواست

ملک میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان میں ہر جگہ غربت ہے اور کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید بڑھے گی اور عالمی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی۔ پاکستان کی اکانومی ایک ہزار سے بارہ سو ارب ڈالر کی ہو جائے گی۔‘

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت پاکستان میں ایک ہزار ڈالر کے برابر ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کا حکم دے۔

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکےاسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پشاور، صوابی، مالاکنڈ، سوات، نوشہرہ، مردان، ہنگو، چترال، بونیر اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

میٹ آفس کے مطابق زلزلہ صبح 10 بجکر 13 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 220 کلومیٹر تھی۔

سموگ کا خدشہ، اسلام آباد میں اینٹوں کا بھٹّہ سیلاسلام آباد میں سموگ کے خدشے کے پیش نظر فضائی آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹّوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بھٹّے کو سیل کرتے ہوئے متعلقہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

اُدھر ائیر کوالٹی کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب حکومت نے مری میں سرکاری و نجی سکولز اور کالجز کھول دیے ہیں۔

دوسری جانب دھند اورسموگ کے باعث موٹر وے لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے اور لاہور سے درخانہ تک بھی موٹر وے دھند اور سموگ کی وجہ سے بند ہے۔

100 سے زائد مسافروں کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر رہ گیا: ترجمان

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جدہ سے کراچی پہنچنے والی پرواز پی کے 832 میں سوار 100 سے زائد مسافروں کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر رہ گیا۔

پی آئی کے کے ترجمان کے مطابق مسافروں کے مطابق جب مسافر کراچی پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر رہ گیا ہے اور اس کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ مسافروں میں زیادہ تر عمرہ زائرین شامل تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.