راولپنڈی میٹرک امتحان، غلط مارکنگ پر 435 ملازمین کو جرمانے، تاحیات نااہلی کی سزا

image

راولپنڈی: چیئرمین راولپنڈی بورڈ نے میٹرک امتحانات میں غلط مارکنگ پر 435 ملازمین کو جرمانے اور تاحیات نااہلی کی سزا سنا دی۔

محکمہ تعلیم راولپنڈی بورڈ نے امتحانی پرچوں کی مارکنگ میں کوتاہی پر بڑا ایکشن لے لیا۔ چیئرمین بورڈ نے شکایات ثابت ہونے پر 435 افسران و اہل کاروں کو ایک تا تین سال اور متعدد کو تاحیات نا اہل قرار دینے کی سزائیں سنا دیں۔

اس حوالے سے چئیرمین بورڈ محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے۔ کہا کہ پیپروں کی مارکنگ میں کوتاہی اور نااہلی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امتحان میٹرک فرسٹ اینول 2024 میں شامل امتحانی امیدواران نے پیپروں کی ری چیکنگ میں مارکنگ والے عملے کی کوتاہی اور نا اہلی کو اجاگر کیا۔ اور تحریری درخواست میں ان کی نشاندہی کی تھی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان کو بھجوا دی۔

جس کا چیئرمین بورڈ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے 435 مارکنگ عملہ بشمول سیکریسی آفیسرز۔ ہیڈ ایگزامینرز، سب ایگزامینرز، اسسٹنٹ ٹو ہیڈ ایگزامینرز، اسپیشل سپر چیکر۔ نمائندہ بورڈ، ڈیٹا انٹری آپریٹر برائے مارکنگ سینٹر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔ اور مکمل تحقیق کے بعد رپورٹ چیئرمین آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔

5 رکنی کمیٹی کی سربراہی چیف سیکریسی آفیسر میٹرک کر رہے تھے۔ 5 رکنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ، سفارشات کنٹرولر امتحانات کو پیش کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ

چئیرمین بورڈ نے کنٹرولر امتحانات کی طرف سے بھجوائی گئی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے۔ ان کے خلاف انکوائری کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ سزاؤں پر فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

جس کے تحت 9 سیکریسی آفیسر، 66 ہیڈ ایگزامینرز، 210 سب ایگزامینرز۔ 119اسسٹنٹ ٹو ہیڈ ایگزامینرز، 22 اسپیشل سپر چیکر، 8 نمائندہ بورڈ جبکہ ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر برائے مارکنگ سینٹر۔ کو اغلاط کی نوعیت کے مطابق وارننگ، معاوضہ کٹوتی اور ایک سال، 2 سال، 3 سال اور تاحیات بورڈ کی تمام ڈیوٹیز کے لیے نااہلی کی سزائیں دی گئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.