ایران کا حجاب سے منحرف خواتین کے لیے کلینک کھولنے کا اعلان

image

ایران نے خواتین کی حجاب نہ پہننے کی حالیہ لہر کو ذہنی مسئلہ قرار دیا ہے جبکہ بے حجاب خواتین کے لئے اہم اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران نے حجاب سے منحرف خواتین کے لیے کلینک کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے تہران میں نئے کلینک کے لیے منصوبہ بندی کا اعلان سامنے آیا ہے۔

اس کلینک کی منصوبہ بندی کی نگرانی کرنے والی مہری طالبی دریستانی نے بتایا کہ یہ ایران کا پہلا کانسلنگ کلینک ہے جو بے حجاب خواتین کا سائنسی اور نفسیاتی طریقہ کار سے علاج کرے گا۔

گوتم اڈانی کا امریکا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے منصوبوں کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اس کلینک میں ایرانی نئی نسل، نو عمر، نوجوان، بالغ خواتین کے ساتھ ساتھ ان خواتین کا بھی علاج کیا جائے گا جو اسلامی شناخت کی خواہش مند ہیں۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں حجاب سے انحراف کی حالیہ لہر 2022 میں 22 سالہ مہسا امینی کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت کے بعد شروع ہوئی تھی۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون نیم عریاں لباس میں تہران کی ایک جامعہ کے باہر سڑک پر چہل قدمی کررہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.