احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے، بیرسٹر سیف

image

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ احتجاج کا مقصد بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی ہے، مطالبات پورے نہیں ہوئے تو اسلام آباد میں بیٹھے رہیں گے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی قائدین کے اجلاس ہو رہے ہیں،بشریٰ بی بی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ہے، بشریٰ بی بی نےصرف بانی کا پیغام پارٹی قائدین کو بتایا۔

عمران خان کی خواہش کے باوجود فوج ڈیل کیلئے تیار نہیں، برطانوی اخبار

مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ ہم نے جلسوں میں کوئی سرکاری مشینری استعمال نہیں کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.