قلات میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش، اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 دہشتگرد ہلاک، 4 زخمی جبکہ دہشتگردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید اور 15 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوئے۔
پاکستان سے مذاکرات مجموعی طور پر مثبت رہے، آئی ایم ایف
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور شہدا کی لاشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے رپورٹر کو بھیجی ای میل میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
اس سے قبل کالعدم بلوچ لبریشن آرمی 9 نومبر کو کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
کالعدم بی ایل نے کراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب 6 اکتوبر 2024 کو ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی، جس میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
بجلی صارفین کو اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں کے نہتے شہریوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا نہتے شہریوں پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔
بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کے لوگوں اور اس کی ترقی کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے بہادر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
عطا تارڑ نے بانی اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے معافی کا مطالبہ کر دیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد واقعے میں شہید سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔محسن نقوی نے کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔