اختلافات دور کرنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کو تیار ہیں ، چینی صدر

image

امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے پائیدار تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

پیرو میں ایشیا پیسفک معاشی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ امریکا سے مستحکم اورپائیدار تعلقات برقراررکھنا چاہتے ہیں۔

چین کا پاکستان میں اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے اپنی فورس تعینات کرنے پر اصرار

چینی صدر نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ، اختلافات دور کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے پر تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل اورانسانیت کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات بہت اہم ہیں، ایک دوسرے کوحریف سمجھنے سے دونوں ملکوں کو نقصان ہو گا۔

یوکرینی صدر کا روس کیساتھ جنگ ختم کرنے کی حمایت کا اعلان

دریں اثناء ملاقات کے حوالے سے وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی صدر سے تشویش کے کئی معاملات پربات چیت کی ، چین کی غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں اور انسانی حقوق کے حوالےسے بات کی۔

 

 

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.