شاہ محمود قریشی کا جیل سے اہم پیغام آگیا

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر و دیگر جیلوں میں قید پارٹی رہنماؤں سے مشورہ کریں۔

زرائع کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے دوران شاہ محمود قریشی کی وکلا سے گفتگو کی فوٹیج سامنے آگئی۔

شاہ محمود قریشی کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، سلمان اکرم راجا اور شیخ وقاص اکرم سے گزارش ہے کہ ہم ڈیڑھ سال سے جیل کے اندر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرشپ یاسمین راشد، سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری سے بھی کوئی ان پٹ لے کہ ہمارا نقطہ نظر کیا ہے، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کی باہر کی لیڈرشپ ہم سے کوئی ان پٹ لے تو ہو سکتا ہے کوئی بہتر چیز ان کو پیش کر سکیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ میرا 40 سالہ سیاسی تجربہ ہے، قائدین سے گزارش ہے کہ جن سیاسی جماعتوں سے مختلف امور پر ہم اہنگی ہے ان سے بات چیت کریں۔

مزید کہنا تھا کہ ان جماعتوں سے ایک ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ یک زبان ہوکر ایک خودمختار پاکستان آئین اور بچوں کے مستقبل کے لیے یکجاں ہو سکیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر جمہوریت میں اس ملک کی بقا ہونی ہے تو وہ آزاد عدلیہ سے ہے یہ لازم اور ملزوم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.