سموگ کی بدتر صورتحال: پنجاب حکومت نے پابندیوں میں توسیع کر دی

image
صوبہ پنجاب میں سموگ کے پیش نظر سکولوں، کمرشل مارکیٹوں اور پارکس سمیت تفریحی مقامات پر پابندیوں میں توسیع کر دی گئی ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات نے اتوار کو پابندیوں کی توسیع کے نوٹفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہائرسیکنڈری تک تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے یا آن لائن منتقل ہوں گے۔ جبکہ تمام کمرشل مارکیٹوں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ پارکس، چڑیا گھر، تاریخی مقامات، پلے لینڈ اور عجائب گھر بھی 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ سنیچر کو فضائی آلودگی اور سموگ کی وجہ سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آ گیا تھا۔

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس 541 تک پہنچ گیا تھا جبکہ ورلڈ ایئر کوالٹی ایجنسی نے لاہور کی فضا کو مضر صحت قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ تمام تر آؤٹ ڈور سرگرمیاں جن میں کھیل ،نمائش اور فیسٹیولز شامل ہیں، پر 24 نومبر تک پابندی ہو گی۔ تاہم نماز جنازہ پر کسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملتان اور لاہور میں تعمیرتی سرگرمییوں پر 24 نومبر تک مکمل پابندی ہو گی۔ فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی چوبیس نومبر تک پابندی ہو گی۔ جبکہ ضلع لاہور میں آتش بازی پر 31 جنوری تک پابندی ہو گی۔

اس کے علاوہ لاہور، ملتان ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ کم کرنے کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.