برطانیہ: 92 سالہ شخص پر 57 برس قبل خاتون کے ریپ اور قتل کرنے کا مقدمہ

image
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ایک 92 سالہ شخص پر بدھ کو تقریبا چھ دہائی قبل ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔ 

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لیوسا ڈیونے نامی 75 سالہ خاتون برسٹل شہر میں اپنے گھر میں 1967 میں مردہ پائی گئی تھیں۔

اس وقت ان کی موت کی وجہ گلہ دبانے سے دم گھٹنا بتائی گئی تھی۔

قتل کا یہ کیس 57 سال تک سرد خانے میں پڑا رہا۔ منگل کو اس قتل کیس میں مشرقی انگلینڈ کے رہائشی ریلینڈ ہیڈلی کو گرفتار کیا گیا اور پھر ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

گذشتہ سال ایون اور سمرسیٹ پولیس نے اس کیس کی دوبارہ تفتیش شروع کی تھی جس کے دوران اس مقدمہ سے متعلق چیزوں کے مزید فرانزک ٹیسٹ کیے گئے۔

فرانزک ڈیٹیکٹیو انسپکٹر ڈیو مرچنٹ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ اس کیس میں نہایت اہم پیش رفت ہے۔

’ہم نے لیوسا ڈیونے کی فیملی کو کیس کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ اور ایک ماہر رابطہ کار آفیسر اس کیس کے سلسلے میں آنے والے دنوں، ہفتوں اور مہینوں کے دوران لیوسا کے خاندان کو سپورٹ کرتا رہے گا۔‘

 بدھ کو ہیڈلے برسٹل کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ عدالت نے ان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.