گزشتہ روز کے بعد آج ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 715 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 596 روپے ہوگئی ہے.
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 20 ڈالرز کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس 2 ہزار 601 ڈالر ہوگیا ہے.