بنگلہ دیش کا بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

image

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے بھارت سے سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی حوالگی کے لیے بھارت کو پیغام بھیج دیا۔

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عدالتی کارروائی کے لیے حسینہ واجد کو حوالے کیا جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم حسینہ واجد پر طلبا تحریک کے دوران ہلاکتوں کا الزام ہے۔ ان کی حکومت بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بھی ہیں۔ جن میں ان کے ہزاروں سیاسی مخالفین کا ماورائے عدالت قتل شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد کی مشکلات میں اضافہ ، اہلیہ نے طلاق کیلئے روسی عدالت میں درخواست دیدی

بھارتی وزارت خارجہ اور شیخ حسینہ کے صاحبزادے سجیب واجد نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

مسلسل 15 سال اقتدار میں رہنے کے بعد بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینی واجد 5 اگست کو استعفیٰ دے کر ہمسائے ملک بھارت فرار ہو گئیں تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.