ایسا اسمارٹ فون جسے 6 ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی

image

ایسا اسمارٹ فون جسے 6 ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی، چینی کمپنی سب سے زیادہ طاقتور بیٹری کا حامل فون بنا ڈالا۔

اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کو ہمیشہ چارجنگ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جتنا فون استعمال ہوتا ہے اتنی ہی تیزی سے اس کی بیٹری بھی گرتی ہے۔

چینی کمپنی نے ایسا اسمارٹ فون تیار کیا ہے جس کی چارجنگ چھ ماہ تک برقرار رہے گی، عام استعمال کی صورت میں یہ موبائل فون دو یا تین ماہ تک بغیر چارج کئے استعمال کیا جا سکے گا۔

اس فون کو اگر آپ بالکل استعمال نہیں کرتے تو اس کی بیٹری کو چھ یا اس سے زائد عرصے تک دوبارہ چارج نہیں کرنا پڑے گا۔ اس فون کی بیٹری 33000 ایم اے ایچ ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے ایک اور حیرت انگیز سنگ میل عبور کر لیا

چین کے ڈبلیو پی 100 ٹائٹن نامی فون کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ شہر سے باہر سفر پر ہیں اور چارجر گھر بھول گئے ہیں تو اس فون کے ہوتے ہوئے گھبرانے کی ضرورت نہیں، آپ فون کا استعمال معمول کے مطابق کریں اسے ایک یا دو ہفتے تک چارجنگ کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

اس کا اسٹینڈ بائی ٹائم چھ ماہ ہے اور اس اسمارٹ فون میں جلدی بیٹری چارج کرنے کے لئے 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔یہ بہترین خصوصیات کا حامل فون ہے۔

کمپنی کی جانب سے ابھی زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں لیکن اس اسمارٹ فو ن کو لاس ویگاس میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش کنزیومر الیکٹرانکس شو میں پیش کیا جا رہا ہے، جہاں اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.