سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کیلئے گیس شیڈول میں تبدیلی کر دی۔
گیس کمپنی نے نیا شیڈول مرتب کیا ہے، جس کے بعد اب شہریوں کو دن بھر گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے اب صبح 6 سے رات 10 بجے تک گیس فراہمی کا شیڈول مرتب کیا گیا ہے۔
اس طرح اب شہریوں کو دن میں گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شہریوں کو تین ٹائم گیس فراہم کی جاتی تھی، صبح 6سے نو بجے تک، پھر دوپہر 11 بجے سے دن 2 بجے تک اور آخر میں شام 6بجے سے رات 10 بجے تک صارفین کو گیس فراہم کی جاتی تھی۔